مقامی ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

قلات میں مسافر کوچ پر فائرنگ، خاتون زخمی

قلات(ویب نیوز) ضلع قلات میں گڈان ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے تربت جانے والی المنیر مسافر کوچ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 25 سالہ خاتون شاندار گل زخمی ہوگئیں۔ واقعہ صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا، جس کے بعد زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا۔ انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔