کوئٹہ(ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ سمیت دیگر رہنماؤں نے سپینی روڈ اور جوائنٹ روڈ کے سنگم پر محکمہ کالجز کی سرکاری زمین اور عمارت پر مبینہ قبضے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس، چیف سیکرٹری، ڈی جی نیب، ڈی جی اینٹی کرپشن اور دیگر متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین اور عمارت کو واگزار کرا کر محکمہ کالجز کے حوالے کیا جائے، بصورت دیگر اس معاملے پر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
