نوشکی(ویب نیوز) ایس پی نوشکی سلیم شاہوانی کی سربراہی میں صدر تھانہ نوشکی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں تاجروں، سماجی شخصیات، مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں اور شہریوں نے شرکت کی۔ شرکا نے منشیات فروشی، امن و امان اور پولیسنگ سے متعلق مسائل پیش کیے، جس پر ایس پی نوشکی نے متعدد شکایات کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور مسائل کا فوری حل پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ جرائم کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔
