کوئٹہ(ویب نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حئی بلوچ نے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے ان کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی صرف ایک ڈاکٹر کے خلاف نہیں بلکہ ملک بھر کے ینگ ڈاکٹرز کے آئینی، جمہوری اور پیشہ ورانہ حقوق کے خلاف ہے۔ ڈاکٹر حئی بلوچ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر شعیب نیازی کی ٹریننگ بحال کی جائے، ڈاکٹرز کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں اور مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ملک بھر کی ینگ ڈاکٹرز تنظیمیں ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گی۔
