کوئٹہ (webside)مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری جبری لاک ڈان، ٹیکسز کی بھرمار، ایف بی آر کے تجارت دشمن اقدامات اور دیگر اداروں کے نامناسب رویوں، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں آج شام 4 بجے کوئٹہ پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس اور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو مسلسل معاشی دبا کا شکار بنایا جا رہا ہے، کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور چھوٹے تاجروں کا روزگار شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ یہ بات انہوں نے احتجاج سے متعلق پمفلیٹ تقسیم کرنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی کال پر یہ احتجاجی سلسلہ ملک بھر کے مختلف اضلاع اور شہروں میں جاری ہے تاکہ تاجروں کے جائز مطالبات حکام تک پہنچائے جا سکیں۔ کاشف حیدری نے کوئٹہ کے تمام تاجروں، دکانداروں اور کاروباری حلقوں سے اپیل کی کہ وہ آج شام 4 بجے کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر بھرپور شرکت کریں اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے پرامن احتجاج کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ عید سر پر ہے کاروبار جمود کا شکار ہے تاجر مزید لاک ڈان اور مزید ٹیکسز کے متحمل نہیں ہو سکتی۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جبری لاک ڈان اور ٹیکسز ختم کی جائے۔
