تازہ ترین ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

کھڈکوچہ اور منگچر میں جھڑپوں کے دوران مسافر کوچ فائرنگ کی زد میں، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مستونگ/قلات(ویب نیوز) مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ اور قلات کے نواحی علاقے منگچر میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کے دوران کوئٹہ سے کراچی جانے والی الیوسف مسافر کوچ فائرنگ کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جھڑپوں کے باعث کوئٹہ۔کراچی قومی شاہراہ کھڈکوچہ، منگچر اور دیگر حساس مقامات پر عارضی طور پر بند کر دی گئی، جس سے سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر راستے میں پھنس گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری رکھتے ہوئے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔