کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے نطنز جوہری مرکز کے قریب واقع پہاڑی علاقے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتا، امریکا بھی براہِ راست ملاقات میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ وائٹ ہاؤس میں لبنانی صدر سے ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ ایران دوبارہ مذاکرات اور معاہدہ چاہتا ہے، تاہم امریکا کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے لبنان کے لیے امریکی تعاون جاری رکھنے اور ضرورت پڑنے پر حزب اللہ سے بھی بات چیت کے امکان کا اظہار کیا، جبکہ لبنانی صدر نے اسرائیل کے ساتھ فریم ورک معاہدے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے امریکی کوششوں کو سراہا۔
