تازہ ترین ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

ٹرمپ کا لبنان سے تعاون بڑھانے اور حزب اللہ سے ممکنہ بات چیت کا عندیہ

کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں لبنانی صدر سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ امریکا لبنان کی مدد بڑھانے کا خواہاں ہے اور اگر لبنانی صدر چاہیں تو وہ حزب اللہ سے بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ لبنان کئی دہائیوں سے عدم استحکام کا شکار رہا ہے اور اب امریکا اس کے ساتھ احترام پر مبنی تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران دوبارہ مذاکرات اور معاہدہ چاہتا ہے، تاہم امریکا اس وقت تک براہِ راست بات چیت میں دلچسپی نہیں رکھتا جب تک ایران بامعنی مذاکرات کے لیے آمادہ نہ ہو۔ امریکی صدر نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ لبنانی صدر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے امریکی کوششوں کو سراہتے ہوئے لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔