مقامی ۱۱ مئی ۲۰۲۶

صحافیوں کی برطرفیاں اور بیورو دفاتر کی بندش ناقابلِ قبول ہے، وزیراعلی بلوچستا ن

کوئٹہ( ویب سائٹ ) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل میڈیا ہاسز کی جانب سے صوبے میں صحافیوں کی برطرفیوں اور بیورو دفاتر کی بندش پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعلی نے دوٹوک مقف اختیار کیا کہ صحافیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی انتہائی مشکل اور سنگین حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، ایسے میں انہیں روزگار سے محروم کرنا نہ صرف معاشی قتل ہے بلکہ پورے صوبے کے لیے تشویشناک امر ہے۔وزیراعلی سرفراز بگٹی نے نیشنل میڈیا ہاسز کے مالکان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بعض ادارے بلوچستان کو محض ایک کاروباری مارکیٹ سمجھ کر ڈیل کر رہے ہیں، جو کہ ایک حساس صوبے کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پورا ایوان صحافتی برادری کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ وزیراعلی نے اعلان کیا کہ وہ اس سنگین مسئلے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے دوبارہ رابطہ کریں گے تاکہ برطرفیوں اور بیوروز کی بندش کا فوری حل نکالا جا سکے۔ اجلاس کے دوران حکومتی و اپوزیشن اراکین نے بھی وزیراعلی کے مقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے صحافیوں کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔