مقامی ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی، نیوان ندی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

پنجگور (ویب نیوز): پنجگور کے علاقے گرمکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شاجی عبدالمجید شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب نیوان ندی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔