تازہ ترین ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے تین ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد/کوئٹہ (ویب نیوز): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرریوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے عبدالقیوم لہڑی، اللہ داد روشن اور رف عطا کو بطور ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی، جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔