مقامی ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

پرچون گڈز ٹرانسپورٹ کی بندش سے بلوچستان شدید معاشی بحران کا شکار ہو سکتا ہے، عبدالرحیم کاکڑ

کوئٹہ (ویب نیوز): مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ قومی شاہراہوں پر بدامنی، بھتہ خوری، اغوا اور لوٹ مار کے باعث پرچون گڈز کی ترسیل شدید متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر مؤثر سیکیورٹی فراہم نہ کی تو بلوچستان میں اشیائے ضروریہ کی شدید قلت اور مہنگائی کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے قومی شاہراہوں پر مستقل سیکیورٹی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی اور تاجروں کے جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔