کوئٹہ (ویب نیوز): جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر عوامی خدمت کے بجائے بدعنوانی اور رشوت ستانی کے مراکز بنتے جا رہے ہیں، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری اداروں میں شفافیت، جوابدہی اور عوام دوست نظام نافذ کیا جائے، کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ بروقت خدمات فراہم کی جائیں۔
