مقامی ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان میں گرم و مرطوب موسم برقرار، مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

کوئٹہ (ویب نیوز)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، قلات، خضدار، بارکھان، شیرانی اور کوہلو سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔