مقامی ۲۰ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 300 کلو مضرِ صحت چکن گوشت ضبط

کوئٹہ (ویب نیوز): بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کچلاک پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 300 کلوگرام مضرِ صحت اور خراب چکن گوشت برآمد کرکے مارکیٹ میں سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کچلاک بائی پاس کے مقام پر ایک مسافر بس کی تلاشی کے دوران بدبودار اور ناقص چکن گوشت قبضے میں لیا گیا، جسے بعد ازاں تلف کر دیا گیا جبکہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے مضرِ صحت خوراک کی ترسیل اور فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا۔