مقامی ۲۰ جولائی ۲۰۲۶

خضدار میں آتشزدگی، محنت کش کی دکان جل کر خاکستر، مالی مدد کی اپیل

خضدار(ویب نیوز) خضدار کے علاقے سونیجی کوشک میں آتشزدگی کے باعث محنت کش بدل خان جاموٹ کی دکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی، جس سے ان کا واحد ذریعہ معاش تباہ ہو گیا۔ متاثرہ شخص کے مطابق انہوں نے قرض لے کر دکان قائم کی تھی، مگر ایک ہی رات میں برسوں کی محنت ضائع ہوگئی۔ انہوں نے کمشنر قلات ڈویژن، ڈپٹی کمشنر خضدار، منتخب نمائندوں، سماجی تنظیموں اور مخیر حضرات سے مالی معاونت کی اپیل کی ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنا کاروبار شروع کرکے اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔