بابا کوٹ(ویب نیوز) نصیرآباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ منجھوشوری کی حدود میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبدالباقی کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
