تعلیم ۲۰ جولائی ۲۰۲۶

انٹرمیڈیٹ نتائج کے اعلان کے بعد بلوچستان بورڈ کی ویب سائٹ جام، طلبہ کو مشکلات کا سامنا

کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری ہوتے ہی بورڈ کی ویب سائٹ شدید لوڈ کے باعث جام ہوگئی، جس کے باعث ہزاروں طلبہ اپنے نتائج اور مارکس چیک نہ کر سکے۔ طلبہ اور والدین نے شکایت کی کہ ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں صارفین کی آمد کے باعث آن لائن سسٹم غیر فعال ہوگیا، جس سے خصوصاً دور دراز علاقوں کے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بورڈ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ویب سائٹ کو فوری بحال کیا جائے اور مستقبل میں ایسے مسائل سے بچنے کے لیے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے۔