کوئٹہ(ویب نیوز) سیریس کرائم انویسٹی گیشن ٹیم نے ایس ایس پی کیپٹن (ر) دوست محمد بگٹی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے آٹھ قتل کے مقدمات میں مطلوب دو خطرناک ملزمان عبدالرزاق اور محمد اکرام کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ہزار گنجی میں چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک .223 بور رائفل، ایک ایس ایم جی، تین ٹی ٹی پستول اور متعدد کارتوس برآمد کیے گئے۔ دورانِ تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر قمبرانی روڈ پر واقع زیرِ تعمیر مکان سے مزید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کرائم برانچ کوئٹہ میں زیرِ تفتیش ہے اور ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
