تازہ ترین ۲۰ جولائی ۲۰۲۶

امریکا کا آبنائے ہرمز تنازع مذاکرات سے حل کرنے کا عندیہ، ایران کے تعاون پر زور

کوئٹہ (ویب نیوز): امریکا نے ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق تنازع مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔ امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ معاہدے کے ذریعے مسئلے کا حل ممکن ہے، تاہم اس کے لیے ایران کی آمادگی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران تعاون نہ بھی کرے تو امریکا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور تیل و گیس کی بلا رکاوٹ ترسیل کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا اور شپنگ روٹس کو محفوظ رکھا جائے گا۔