ڈیرہ بگٹی(ویب نیوز): سوئی کے علاقے پٹ فیڈر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق احمد علی پیدل جا رہا تھا کہ راستے میں بچھی بارودی سرنگ پر اس کا پاؤں آ گیا، جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
