کوئٹہ (ویب نیوز): پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر شہدا کے لواحقین، سیاسی و جمہوری جماعتوں، وکلا، علما، قبائلی عمائدین، سماجی کارکنوں اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے عوامی اتحاد اور جمہوری جدوجہد کی تاریخی مثال قرار دیا ہے۔ پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معاہدے کے تمام نکات پر فوری عملدرآمد کیا جائے، جوڈیشل کمیشن شفاف تحقیقات یقینی بنائے اور زیارت، تکتو، ہنہ اوڑک، منگلہ، شعبان، زرغون غر، ہرنائی، شاہرگ، خوست، دکی، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں دہشت گردوں، مسلح گروہوں، جرائم پیشہ عناصر اور اغوا برائے تاوان میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائی کر کے صوبے میں پائیدار امن قائم کیا جائے۔
