کوئٹہ (ویب نیوز): کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے کہا ہے کہ ایرانی حملے میں اس کی ایک تیل تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی جبکہ تنصیب کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور نقصان کا تخمینہ لگانے کے ساتھ تنصیب کی بحالی پر بھی کام جاری ہے۔ اس سے قبل ایران کے سینئر فوجی مشیر محسن رضائی نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملے جاری رکھے تو تہران موجودہ تنازع کو علاقائی جنگ میں تبدیل کر دے گا، تاہم اس وقت تک ایران کا مؤقف یہی تھا کہ اس نے کویت یا دیگر امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہیں بنایا تھا۔
