کوئٹہ (ویب نیوز): پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پشتون قوم کے حقوق، امن اور مستقبل کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جلد پشتون اولس قومی جرگہ طلب کیا جائے گا جس میں تمام سیاسی، قبائلی، مذہبی اور سماجی حلقوں کی مشاورت سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
