مقامی ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

موٹر سائیکل چھیننے کے دوران شہری کے قتل میں ملوث ملزم کو عمر قید کی سزا

کوئٹہ (ویب نیوز): ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ زون سید غلام قادر شاہ بخاری نے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران شہری کو قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد، گواہوں کے بیانات اور دیگر قانونی مواد کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو قصوروار قرار دیا۔ مقدمے کے مطابق ملزم نے واردات کے دوران مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔ فیصلے کے بعد سزا یافتہ ملزم کو جیل منتقل کردیا گیا جبکہ اسے قانون کے مطابق اپیل کا حق بھی حاصل ہوگا۔