راڑہ شم (ویب نیوز): سردار اسد زمان شاہ کی زیر صدارت منعقدہ قبائلی جرگے میں یونین کونسل راڑہ شم اور اندر پڑ کو ضلع موسیٰ خیل سے الگ کرکے ضلع بارکھان میں شامل کرنے کے حکومتی فیصلے کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے تاریخی قرارداد منظور کی گئی۔ جرگے میں قبائلی عمائدین، علما، بلدیاتی نمائندوں، نوجوانوں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور بھاری اکثریت سے موسیٰ خیل کے ساتھ الحاق برقرار رکھنے کی حمایت کی۔ شرکا نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا کہ عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے انضمام کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔
