کوئٹہ (ویب نیوز): بلوچستان حکومت اور سانحہ زیارت دھرنا کمیٹی کے درمیان امن و امان کی بحالی، شہدا کے لواحقین کی کفالت اور دہشت گردی کے خاتمے سمیت آٹھ نکات پر مشتمل تحریری معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں، مسلح گروہوں اور بھتہ خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی جبکہ وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ان کیمرہ اجلاس، لیویز فورس سے متعلق اے پی سی، شہدا کے خاندانوں کی کفالت، شہید کوٹہ پر بھرتیوں اور وادی زیارت کے ریونیو مسائل کے حل کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
