مقامی ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

کپاس ٹنل میں پانچ موٹرسائیکلوں کے تصادم کے بعد آگ، ٹریفک عارضی طور پر معطل

کوئٹہ (ویب نیوز): لکپاس ٹنل میں پانچ موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث دونوں اطراف ٹریفک کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل ہوگئی۔ ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی کے مطابق اطلاع ملتے ہی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ٹنل کو محفوظ قرار دینے کے بعد ٹریفک بحال کردی گئی جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔