مقامی ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

گورنر بلوچستان کا زیارت دھرنا کمیٹی اور حکومت کے کامیاب مذاکرات کا خیرمقدم

کوئٹہ (ویب نیوز): گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبائی حکومت اور سانحہ زیارت دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کو امن و استحکام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ باہمی افہام و تفہیم تصادم سے بہتر راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کو سرکاری امداد، مالی معاوضہ، تعلیمی سہولیات اور دیگر حقوق فراہم کیے جائیں گے جبکہ جوڈیشل کمیشن شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے گا۔