کوئٹہ (ویب نیوز): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کچ مانگی کے اراضی اور ریونیو سے متعلق دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران اور مقامی نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 روز کے اندر جامع رپورٹ اور سفارشات حکومت کو پیش کرے۔
