مقامی ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے پٹرولیم قیمتوں کے نئے نظام کو مسترد کردیا

کوئٹہ (ویب نیوز) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرنے کی حکومتی پالیسی مسترد کرتے ہوئے اوگرا کو یہ اختیار دینا عوام دشمن اقدام قرار دیا ہے۔ پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے سے مہنگائی اور غربت میں مزید اضافہ ہوگا، لہٰذا حکومت فوری طور پر نئی پالیسی واپس لے کر سابقہ طریقہ کار بحال کرے تاکہ عوام کو مزید معاشی مشکلات سے بچایا جا سکے۔