مقامی ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

خضدار کے علاقے وڈھ میں دو کاروں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی

خضدار (ویب نیوز) خضدار کے علاقے وڈھ کے مقام بدرنگ میں دو تیز رفتار کاروں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے خضدار اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری معلوم ہوتی ہے، تاہم پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت اور قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔