مقامی ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

خوشحال پاکستان کے لیے نظام کی تبدیلی ناگزیر ہے، پروفیسر حلیم صادق

کوئٹہ (ویب نیوز) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے موجودہ نظام میں بنیادی تبدیلی ناگزیر ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد کے ذریعے عوامی حقوق، قانون کی حکمرانی، شفاف احتساب اور معاشی انصاف کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے منشور کی حمایت کا اعلان کیا۔