کوئٹہ (ویب نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس، چین، پاکستان اور مصر کے تعاون سے ایران اور عرب ممالک کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کے مطابق روس چاہتا ہے کہ اردن، عراق اور عرب لیگ ایران کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئیں، جبکہ ایران نے بھی بات چیت میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ سرگئی لاروف نے کہا کہ بعض طاقتیں ایران اور عرب ممالک کے درمیان امن اور مفاہمت نہیں چاہتیں، تاہم روس خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
