پاکستان ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

کوئٹہ (ویب نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 17 جولائی کی رات 12 بجے سے 20 جولائی 2026 تک ہوگا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں رد و بدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔