تازہ ترین ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

ٹرمپ سے ملاقات نہ ملنے پر نیتن یاہو نے امریکا کا دورہ منسوخ کردی

واشنگٹن/تل ابیب (17 جولائی 2026) بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے پر اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے آئندہ ہفتے کا مجوزہ دورۂ امریکا منسوخ کر دیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی ملاقات صدر ٹرمپ کے شیڈول میں شامل نہیں تھی جبکہ وائٹ ہاؤس حکام کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم ملاقات کو طے شدہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ حالیہ بیانات اور بعض پالیسی اختلافات پر بھی نیتن یاہو سے ناراض ہیں، جبکہ امریکی ایوانِ نمائندگان میں اسرائیل کے لیے 3 ارب ڈالر کی امداد میں کٹوتی کے حق میں بھی نمایاں تعداد میں ارکان نے ووٹ دیا ہے۔