لندن (ویب نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل 85.28 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 80.02 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خلیجی ممالک سے تیل کی برآمدات مزید محدود ہوئیں تو برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔
