تازہ ترین ۱۶ جولائی ۲۰۲۶

شیخ حسینہ کی ممکنہ وطن واپسی، بنگلہ دیش نے قانونی کارروائی اور شفاف ٹرائل کی یقین دہانی کرا دی

ڈھاکہ (ویب نیوز) بنگلہ دیش حکومت نے معزول سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی ممکنہ وطن واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں قانون کا سامنا کرنا ہوگا، تاہم عدالت سزائے موت کے فیصلے پر نظرِ ثانی یا انہیں بری بھی قرار دے سکتی ہے۔ حکومتی مشیر زاہد الرحمن نے کہا کہ شیخ حسینہ دنیا کے بہترین وکلا کے ساتھ عدالت آئیں، انہیں مکمل اور شفاف قانونی دفاع کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل کی کارروائی مبصرین کی نگرانی اور ویڈیو کوریج کے ساتھ ہوگی۔ دوسری جانب بھارت نے کہا ہے کہ حوالگی سے متعلق کسی بھی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔