کوئٹہ (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل)ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں لوکل سرٹیفکیٹ پرنٹ کرنے والا کاغذ گزشتہ چھ ماہ سے ختم ہو چکا ہے، جس سے نوجوانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نوکری کی درخواست جمع کراتے وقت لوکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے وہ نوکری سے محروم رہ جاتے ہیں۔گزشتہ چھ ماہ سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں یہ شکایت تواتر سے کی جا رہی ہے، تاہم اب تک کاغذ دستیاب نہیں ہو سکا۔ یہ صورتحال انتظامی امور پر کمزور گرفت اور عوامی مسائل میں عدم توجہ کی نشاندہی کرتی ہے۔
