کوئٹہ (ویب نیوز)پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ’’شعبان‘‘ میں مزید 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 83 ہو گئی ہے، جبکہ 5 جولائی سے اب تک مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 121 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
