کوئٹہ (ویب نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضاعی نے کہا ہے کہ اب کوئی مفاہمتی یادداشت مؤثر نہیں رہی اور دشمن باضابطہ طور پر جنگ میں داخل ہو چکا ہے۔ تہران سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ مخالف فریق نے مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ابراہیم رضاعی نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے تیار کردہ اسٹریٹیجک ایکشن پلان گزشتہ شب ایرانی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی، سمندری مفادات اور علاقائی استحکام کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
