کوئٹہ (ویب نیوز)برطانیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کارگو جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہ پر کسی بھی قسم کا ٹول یا اضافی چارج عائد نہیں ہونا چاہیے۔ برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ امریکا اپنی تجویز کی مکمل تفصیلات واضح کرے، جبکہ برطانیہ کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی قانون کے مطابق عالمی بحری آمدورفت کے لیے کھلا رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس کے نفاذ سے عالمی تجارت متاثر ہو سکتی ہے۔ ادھر بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ہر قسم کے ٹول اور فیس سے مستثنیٰ رکھا جائے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز ایرانی جہازوں پر پابندی اور دیگر ممالک کے کارگو جہازوں سے 20 فیصد سیکیورٹی فیس وصول کرنے کا اعلان کیا تھا۔
