مقامی ۱۱ مئی ۲۰۲۶

پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، انجنئیر ندیم پانیزئی

پشین (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل)محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پشین کے ایگزیکٹو انجینئر ندیم پانیزئی نے کہا ہے کہ ضلع پشین میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے۔انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود جاری ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور تمام اسکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار عبد الرحمن کھیتران کی متحرک قیادت اور عوام دوست پالیسیوں کی بدولت صوبے بھر میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے شعبے میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے پانی کی فراہمی، ٹیوب ویلز کی بحالی، نئی واٹر سپلائی اسکیموں کے اجرا اور دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی توسیع کیلئے واضح حکمت عملی دی ہے، جس کے مثبت اثرات پشین سمیت دور دراز علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔ ان کی ہدایات کی روشنی میں جاری منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ ایکسین ندیم پانیزئی نے مزید کہا کہ محمد ہاشم غلزئی کے مثر انتظامی وژن اور ادارہ جاتی اصلاحات کے باعث محکمہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ سیکرٹری پی ایچ ای نے منصوبہ بندی، فنڈز کے مثر استعمال، تکنیکی معیار اور بروقت تکمیل کے نظام کو مضبوط بنایا ہے، جس سے ترقیاتی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران اور فیلڈ اسٹاف ٹیم ورک کے تحت عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پشین میں جاری و نئی اسکیموں کی تکمیل سے صاف پانی کی دستیابی بہتر ہوگی، صحتِ عامہ کے مسائل میں کمی آئے گی اور عوام کا معیارِ زندگی بلند ہوگا۔ محکمہ پی ایچ ای حکومت بلوچستان کے ویژن کے مطابق عوامی فلاح و بہبود کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔