مقامی ۱۱ مئی ۲۰۲۶

انتظامی بنیادوں پر صوبوں کی تقسیم کا کوئی بھی منصوبہ عوامی نیشنل پارٹی کو ہرگز قبول نہیں اے این پی

چمن (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ انتظامی بنیادوں پر صوبوں کی تقسیم کا کوئی بھی منصوبہ عوامی نیشنل پارٹی کو ہرگز قبول نہیں اے این پی ہمیشہ سے ملک کے اندر قومی بنیادوں پر وحدتوں کی ازسرِنو تشکیل کی حامی رہی ہے تاہم اس عمل کی بنیاد زبان تاریخ ثقافت جغرافیہ پر ہو بعض قوتوں کی جانب سے صوبوں کی انتظامی تقسیم کا شوشہ چھوڑنا دراصل باقی ماندہ وسائل کو ہڑپ کرنے کی ایک منظم کوشش ہے جسے پشتون بلوچ باشعور عوام بخوبی سمجھتے ہیں ملک اس وقت شدید سیاسی و معاشی تناؤ کی کیفیت سے گزر رہا ہے جہاں بے روزگاری بدامنی بیڈ گورننس انتہا پسندی دہشت گردی اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں گزشتہ تین سالوں سے ڈیورنڈ لائن سے متصل تجارت کی بندش اور آمدورفت پر قدغن پشتون اولس کی معاشی قتل عام ہے موجودہ حالات میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کا تسلسل اور تحصیل کی سطح پر تربیتی ورکرز کنونشنز کا انعقاد ایک مثبت پیش رفت ہے جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی علامت ہے کہ اولس اب بھی فکر باچاخان حقیقی جمہوری اور قومی سیاست پر اعتماد رکھتے ہیں ذمہ داران تنظیمی ربط کو مزید موثر اور فعال بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کو اولیت دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن میں صدر تحصیل کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا ورکرز کنونشن سے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد ضلعی صدر عبدالخالق حقمل ضلع پشین صدر اصغر علی ترین تحصیل صدر عصمت وراخطا ضلعی سنئیر نائب صدر چیئرمین گل زمان تحصیل جنرل سیکرٹری محمد اکرم نجیب خان ماسٹر شراف الدین ودیگر نے بھی خطاب کیا ورکرز کنونشن زیر صدارت تحصیل صدر عصمت وار خطا منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں ذمہ داران نے شرکت کی اس موقع پر تحصیل سیکرٹری نے تحصیل کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر شرکا نے سیر حاصل بحث کی اس کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ پارٹی فعالیت کیلئے تجاویز پیش کی گئیں مقررین نے کہا کہ پارٹی کارکن عوامی نیشنل پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں اور کارکنوں کی سیاسی و تنظیمی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اولس کو درپیش سنگین قومی معاشی مسائل اور قومی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکیں بنیادی یونٹس تحصیل اور ضلعی سطح کے عہدیداران اولس کے ساتھ رابطے کو یقینی بنائیں اور گاؤں گاؤں محلہ محلہ جا کر عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کریں عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اصولی سیاست جمہوری روایات آئینی بالادستی اور محکوم اقوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی پارٹی ہر فورم پر عوام کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی موجودہ حالات میں سیاسی کارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اولس میں شعور و آگاہی پیدا کریں اور نوجوان نسل کو مثبت سیاسی عمل کی جانب راغب کریں تاکہ وطن کو بحرانوں سے نکالنے میں مدد مل سکے