کوئٹہ (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل)صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے حکومت اور عوام ملکر مسائل پر قابو اور بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام پر خرچ کیا جائے تاکہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے دور میں جو ترقیاتی کام کیے بے روزگاری کے خاتمے اور امن وامان کے حوالے سے جو کردار ادا کیا ان کے اثرات آنا شروع ہوگئے اور مزید بھی اسی طرح اثرات مرتب ہوں گے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے کوئی علاج و معالجے کے لیے تیار نہیں تھے لیکن آج کوئٹہ کے علاوہ دیگر صوبوں سے بھی لوگ یہاں آکر علاج و معالجہ کراتے ہیں جو کہ صوبائی حکومت اور خاص کر محکمہ صحت کے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے‘یہ بات انہوں نے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے عوام کو ان کی دہلیز پر ہرممکن سہولیات فراہم کی جائے گی اس سلسلے میں کوتاہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں غیر حاضری کسی صور ت برداشت نہیں کریں گے ہم اپنے حلف کے پابند ہیں عوام نے ہم پر اعتماد کرکے ایوان تک پہنچایا ہمارافرض ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔
