واشنگٹن (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو ممکنہ طور پر آج رات دوبارہ نشانہ بنایا جا سکتا ہے کیونکہ تہران کے ساتھ معاہدے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ ترکیہ میں نیٹو اجلاس کے موقع پر یوکرین کے صدر سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کئی دہائیوں سے دنیا کو دھمکاتا رہا ہے اور اس کے رویے سے وہ مطمئن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے گزشتہ روز جہازوں پر ڈرون حملے کیے، جبکہ امریکا نے گزشتہ رات ایران پر سخت حملہ کیا اور ضرورت پڑی تو مزید کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران پر معاہدوں میں دھوکا دہی اور خطے میں بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کی ایران پالیسی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایرانی قیادت اب پہلے کی طرح مشرق وسطیٰ میں طاقت کا مظاہرہ نہیں کر سکے گی۔
