تازہ ترین ۹ جولائی ۲۰۲۶

نیٹو سربراہ نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا

انقرہ (یو این اے) نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے ایران پر امریکی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے انہیں جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کے تناظر میں ناگزیر قرار دیا ہے۔ انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جائے تو امریکا کا سخت ردعمل ضروری تھا، تاہم خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں بھی جاری رہنی چاہئیں۔