کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اگر ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے تو کرے، لیکن ان کے خیال میں وہ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ ترکیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی کامیاب معاہدے کیے ہیں، مگر ایران کے ساتھ معاملات مختلف ثابت ہوئے۔ انہوں نے ایران پر اپنے ہی عوام کے خلاف سخت اقدامات کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب مذاکرات سے زیادہ توقعات نہیں رہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر امریکی مذاکرات کار بات چیت جاری رکھنا چاہیں تو یہ ان کا فیصلہ ہے، تاہم انہیں خود ان مذاکرات کی کامیابی کی کوئی امید نہیں اور وہ اس معاملے پر مزید اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔
