کوئٹہ (ویب نیوز): خضدار کے علاقے شہزاد سٹی میں قبائلی و سیاسی شخصیت میر شفیق مینگل کی رہائش گاہ پر مسلح حملہ آوروں نے دو سے زائد دھماکے اور شدید فائرنگ کی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے مرکزی گیٹ کو دھماکے سے اڑا دیا اور مورچوں پر قبضے کی کوشش کے دوران کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق میر شفیق مینگل محفوظ رہے تاہم ان کے ایک قریبی رشتہ دار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ حملے کی نوعیت اور حملہ آوروں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
