تازہ ترین ۸ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں دبئی ایکسپو 2020 فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں دبئی ایکسپو 2020 میں بلوچستان پویلین سے متعلق خصوصی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، جس میں کروڑوں روپے کے کنٹریکٹ مبینہ طور پر مسابقتی بولی کے بغیر دینے اور مالیاتی قواعد کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین اصغر علی ترین نے اس وقت کے متعلقہ سیکرٹری، ایم ڈی لیڈا اور دیگر ذمہ دار افسران کو آئندہ اجلاس میں طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ مکمل ریکارڈ اور وضاحت پیش کریں، بصورت دیگر معاملہ نیب یا اینٹی کرپشن کے سپرد کیا جائے گا۔